شیخ کفایت اللہ حفظہ اللہ نے پہلے لکھا تھا:''الحمدللہ ہم حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کا بہت احترام کرتے ہیں اور ان کی تحریروں سے بکثرت استفادہ کرتے ہیں اور ان کے رسالہ الحدیث کو ممتاز رسالوں میں شمار کرتے ہیں اور عموما احادیث کے سلسلے میں ہم حافظ موصوف ہی کے فیصلہ کو ترجیح دیتے ہیں ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس عبارت پر حاشیہ لکھتے ہیں :زبیر علی زئی صاحب پر ہمارا یہ اعتماد قطعا باقی نہیں ہے،ہماری اس بات کو منسوخ سمجھا جائے جس طرح محدثین بعض رواۃ کی توثیق کردیتے ہیں اور بعد میں اصل حقائق سے آگاہی کے بعداسے مجروح قرار دیتے ہیں کچھ اسی طرح کا معاملہ ہمارے ساتھ پیش آیا ہے ۔دراصل ہم نے حسن ظن کی بنیاد پر یہ باور کیا تھا کہ زبیر علی زئی صاحب محدثین وائمہ کے حوالے سے جو کچھ نقل کرتے ہیں ان سب میں پوری امانت ودیانت کا ثبوت دیتے ہوں گے اسی طرح تحقیق حدیث میں جن قواعد و اصول کو بنیاد بناتے ہیں وہ بھی محدثین سے ثابت ہوں گے ۔
لیکن جب ہمارا ان سے مناقشہ ہوااور ہم نے ضرورت محسوس کی کہ ان کی پیش کردہ باتوں کو اصل مراجع سے دیکھا جائے تو اس مرحلہ میں یہ اوجھل حقیقت منکشف ہوئی کہ
زبیرعلی زئی صاحب اپنے اندر بہت ساری کمیاں رکھتے ہیں مثلا
۱:خود ساختہ اصولوں کو بلا جھجھک محدثین کا اصول بتاتے ہیں ۔
۲:بہت سارے مقامات پر محدثین کی باتیں اور عربی عبارتیں صحیح طرح سے سمجھ نہیں پاتے۔
۳:اور کہیں محدثین کی غلط ترجمانی کرتے ہیں ۔
۴:یابعض محدثین و اہل علم کی طرف ایسی باتیں منسوب کرتے ہیں جن سے وہ بری ہوتے ہیں ۔
۵:اور کسی سے بحث کے دوران مغالطہ بازی کی حد کر دیتے ہیں۔
۶:اور فرق مخالف کے حوالے سے ایسی ایسی باتیں نقل کرتے ہیں یا اس کی طرف ایسی باتیں منسوب کرتے ہیں جو اس کے خواب و خیال میں بھی نہیں ہوتیں ۔
ان تمام کوتاہیوں کے با وجود زبیر علی زئی صاحب کے اندرایک اہم خوبی یہ ہے کہ وہ جرح و تعدیل کے اقوال کی بھی چھان بین ضروری سمجھتے ہیں کہ آیا وہ ناقدین سے ثابت ہیں کہ نہیں یہ ایک اہم خوبی ہے اور محض اسی امتیاز نے راقم السطورکو ان کی تحریروں کی طرف راغب کیا لیکن افسوس کہ اس بابت بھی آنجناب کی تحقیقات پر اس لحاظ سے سوالیہ نشان لگ جاتا ہے کہ مبادا یہاں بھی موصوف نے وہی طرز عمل اختیار کیا ہوگا جس کی طرف سطور بالا میں اشارہ کیا گیا ہے ۔(زبیر علی زئی کے رد میں دوسری تحریر ص:۱وحاشیہ :۱)بحوالہ:https ://dl.dropboxusercontent.com/u/39094119/yazeed/zubair%20ali%20zai%20par%20rad/kiya%20yazeed%20sunnat%20ko%20badalne%2
This comment has been removed by the author.
محترم ابو الفوزان السلام علیکم
محترم: علم المیراث
میں آنجناب کی شاندار تصنیف کے صفحہ نمبر 6 پر درج قول " ھو علم یوم ولیلة کاحوالہ عنایت فرمادیں تو
مہربانی ہوگی جناب والا کی