آپ کی معلومات

Thursday, 25 July 2013

مرکز امام بخاری گندھیاں اوتاڑ قصور کا میٹرک 2013کا شاندار رزلٹ

0 comments
اللہ کے توفیق سے ہمارے جامعہ میں دینی علوم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی طرف بھی کافی محنت کروائ جارہی ہے اس سال بھی طلبائ نے علاقہ بھر میں اچھے نمبر حاصل کئے 
مبشر:864
عدیل:836
عبدالرحمان:778
امتیاز:690
وقاص652
امیر حمزہ :643
آصف سلفی:583
ابوبکر :578
عبدالرزاق:549
اعظم:565
اچھے رزلٹ پر ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہے والحمدللہ


دارالحدیث راجووال اوکاڑہ کا میٹرک 2013 میں بورڈ سے دوسری پوزیشن حاصل کی

0 comments

اس جامعہ کا رزلٹ ہمیشہ کی طرح اس بار انتہائی قابل تعریف رہا 
اب تو اایک طالب علم نے ساہیوال بورڈ سے دوسری پوزیشن حاصل کی والحمدللہ
حافظ عبداللہ سلیم ولد بارک اللہ 

909
نمبر لے کر بورڈ سے دوسری پوزیشن حاصل کی
باقی رزلٹ بھی جلد شیئر کردیا جائے گا

Monday, 15 July 2013

دارالحدیث الجامعۃ الکمالیۃ راجووال اوکاڑہ مھتمم پروفیسر ڈاکٹر عبیدالرحمن محسن حفظہ اللہ

0 comments
جون ۲۰۱۳ سےمجھے میرے استاد محترم فضیلۃ الشیخ حافظ محمد شریف حفظہ اللہ نے اس جامعہ میں تدریس و ریسرچ کے لئے بھیج دیا ہے اللہ تعالی میری اس ہجرت کو دین کی اشاعت کے لئے خیر وبرکت کا سبب بنائے ٓ۔آمین
اس جامعہ کا تعارف:
دارالحدیث الجمامعۃ الکمالیۃ کی ۲۰۱۳ کی رپورٹ

Wednesday, 12 June 2013

رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں آن لائن کلاس (دورہ علوم حدیث )میں شرکت فرمائیں

0 comments

آن لائن کلاسز کافی عرصے سے جاری ہیں والحمدللہ جن کی تفصیل اس لنک سے دیکھی جا سکتی ہے

رمضان میں راقم کو جامعہ سے چھٹی ہوتی ہے اس لئے بعض ساتھیوں کے توجہ دلانے سے رمضان میں آن لائن دورہ علوم حدیث کرایا جائے گا ان شاء اللہ


اس کلاس میں


اصول حدیث 
کتب حدیث کا منھج 
کتب رجال کا منھج 
تحقیق و تخریج 
اور فرق باطلہ کے احادیث سے باطل استدلال اور ان کی حقیقت 


جیسے اہم موضوعات زیر بحث لائیں گے ،
اپنے قیتمی وقت سے کچھ وقت علوم حدیث کلاس کو بھی دیں تاکہ ہمیں علوم حدیث سے کچھ تعارف ہو ۔
اس لئے اس کلا س مین شرکت فرمائیں 
ٹائم کلاس :پاکستانی ٹائم کے مطابق صبح دس بجے سے لے کر بارہ بجے تک 
یہ کلاس بیک وقت 
سکائیپ:Ibrahim.alhusainwy
پالٹالک:
Almahad alhusainwyia

دونوں پر نشر کی جائے گی ان شائ اللہ

Friday, 31 May 2013

خط وکتابت کا نیا ایڈریس

0 comments
جو بھائی مجھے رسائل وغیرہ بھیجتے ہیں وہ آئندہ سے اس اڈریس پر ارسال کیا کریں 
الاصلاح سکول سسٹم حسین خانوالا ہٹھاڑ 
تحصیل و ضلع قصور 
ڈاک خانہ خاص 
ابراہیم بن بشیر الحسینوی 

الاصلاح سکول سسٹم کے تحت رمضان المبارک میں روزانہ فہم اسلام سیمینار

0 comments




مردوں اور عوتوں کے الگ الگ انتظام ہے ۔
مقام :جامع مسجد اہل حدیث حسین خانوالا ہٹھاڑ 
اس میں صحیح بخاری سے کتاب البیوع(خریدو فروخت کے متعلق) پڑھائی جائی گی ۔ان شاء اللہ
وقت:بعد نماز عصر 
مدرس: ابراہیم بن بشیر الحسینوی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مثالی خاتون اور مثالی اولاد 
صرف خواتین کے لئے 
اس میں تربیتی دروس دئیے جائیں گے ان شاء اللہ 
مقام:الاصلاح سکول سسٹم حسین خانوالا ہٹھاڑ
وقت :صبح:۹ بجے سے گیارہ بجے تک ان شاء اللہ
مدرس:ابراہیم بن بشیر الحسینوی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحیح بخاری کی کتاب الصلاۃ(نماز کے متعلق) پڑھائی جائے گی ۔
مردوں کے لئے 
مقام:مدنی مسجد اہل حدیث چوک حسین خانوالا ہٹھاڑ 
وقت:بعد نماز ظہر 
مدرس:ابراہیم بن بشیر الحسینوی 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معاشرے کی اصلاح کیسے ممکن ہے 
مسجد مفت پورہ حسین خانوالا ہٹھاڑ
مدرس :ابراہیم بن بشیر الحسینوی
ہر جمعرات بعد نماز عشاء
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مردوں اور عورتوں کے لئے الگ الگ انتظام ہے 
بعد نماز فجر 
مدرسہ سلفیہ حسین خانوالا ہٹھاڑ
صحیح بخاری سے کتاب التوحید پڑھائی جائے گی 
مدرس:ابراہیم بن بشیر الحسینوی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الداعی الی الخیر :
انتظامیہ الاصلاح سکول سسٹم حسین خانوالاہٹھاڑ:03065094013

Tuesday, 28 May 2013

سفر امن پور۔فیصل آباد اورگوجرانوالا

0 comments

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سفر امن پور پنڈی گھیپ چکوال
تقریبا ۲۰۰۲ میں ایک ماہ کے لئے سفر کیا تاکہ شیخ غلام مصطفی ظہیر امن پوری حفظہ اللہ سے استفادہ کیا جاسکے ایک ماہ شیخ سے آثارالسنن مکمل پڑھی بلکہ شیخ نے اس کا ردبھی لکھوایا اور شیخ ابن عثیمین کی کتاب القواعد المثلی کا ترجمہ بھی لکھوایا ۔فجزاہ اللہ ۔اس سفر میں علمی فائدہ ہوا اور اس گاوں میں کچھ عجیب و غریب اشیاء دیکھنے کو ملیں جو کہ سو سالہ پرانی تھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سفر فیصل آباد 
جامعہ رحمانیہ میں پانچوں کلاس میں تھا دورہ تفسیر کرنے لئے ستیانہ بنگلہ فیصل آباد کا سفر کیا اس میں استاد محترم محدث العصر شیخ عبداللہ امجد چھتوی اور استاد محترم اصولی شیخ ابونعمان بشیر احمدحفظھمااللہ سے مکمل قرآن مجید کی تفسیر پڑھی اور بہت زیادہ فائدہ ہوا ،اس دوران شیخ عبدالشکور شاہ رحمہ اللہ اور شیخ عتیق اللہ حفظہ اللہ نے ہماری خوب تربیت بھی جو کہ عام مدارس میں نہیں کی جاتی ۔اس دورہ تفسیر میں ایک سو کے قریب طلباء موجود تھے جن میں شیخ تنویر مدرس جامعہ دارالسلام منڈی واربرٹن ،شیخ نعمان فاروقی ،شیخ ندیم حفظھما اللہ ریسرچ سکالر دارالسلام لاہور وغیرہ بھی موجود تھے ۔
پھر تقریبا ۲۰۰۱ میں دوبارہ فیصل آباد کا سفر کیا اس سفر میں میرے ساتھ میرے استاد محترم میرے مربی اور مجھے علم سے آشنا کروانے والے شیخ عبدالرشید راشد رحمہ اللہ اور میرے دوست قاری عبدالروف بن یعقوب (حال استاد بونگہ بلوچاں )بھی ساتھ تھے اس سفر کا مقصد مرکز التربیۃ الاسلامیہ فیصل آباد میں داخلہ لینا تھا ۔اللہ کی توفیق سے انٹرویو ہوا داخلہ مل گیا پھر تین سال فیصل آباد کے محدثین سے استفادہ کیا مثلا شیخ ارشاد الحق اثری ،شیخ مسعودعالم ،شیخ حافظ محمد شریف ،شیخ عبدالعزیز علوی ،شیخ عبدالرزاق ساجد ،شیخ ادریس سلفی حفظھم اللہ وغیرھم۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سفرگوجرانوالا 
زمانہ طالب علمی شیخ نورپوری حفظہ اللہ سے ملاقات کی غرض سے سفر کیا اور ملاقات ہوئی پھر اگلے سال جامعہ محمدیہ گوجرانوالا میں ایک ماہ قیام کیا اور شیخ محترم کی مسجد میں درس بخاری میں شریک ہونے کاموقع ملتا رہا ۔اس کی ساری تفصیل راقم نے استاد محترم شیخ نورپوری رحمہ اللہ کی وفات پر اپنے مضمون میں لکھ دی تھی وہی تفصیل درج ذیل ہے ۔