آپ کی معلومات

Sunday 7 September 2014

جامعہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اہل حدیث سٹی قصورایک تعارف

0 comments


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔محترم یہ جان کر آپ کو خوشی ہوگی کہ 14اگست 2014ء کو قصور شہر میں پاکستان کے عظیم محدثین کے زیر سرپرستی اور مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی قصور کے زیر اہتمام جامعہ کی ابتدا کی گئی اللہ تعالی نے اس ادارے کو کافی ترقی عطافرمائی اس پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں ۔یہ شعبہ جات کام کررہے ہیں ۔
۱: شعبہ درس نظامی:درجہ اعدادی ،درجہ اولی اور درجہ رابعہ ۔میں تیرہ بیرونی طلبہ داخل ہیں اور ابھی داخلہ جاری ہے ۔


۲: شعبہ تخصص:اس شعبہ میں پانچ علماء کرام داخل ہیں اور مختلف فنون میں ماہر بن رہے ہیں اور ابھی داخلہ جاری ہے۔

۳: شعبہ سپیشلائزیشن:اس شعبہ میں مختلف یونیورسٹیزسے دس افراد ہر اتوار شرکت کررہے ہیں اور ابھی داخلہ جاری ہے ۔
۴: شعبہ صحیح بخاری:روزانہ بعد نماز عصر صحیح بخاری کی کلاس میں تقریبا تیس افراد شریک ہورہے ہیں اور مزید اضافہ ہو رہا .
۵: شعبہ نشرو اشاعت: ہر پندرہ دن کے بعد مختلف مسائل پر مشتمل ہزاروں کی تعداد میں لٹریچر فری تقسیم کیا جاتا ہے ۔
۶: شعبہ تربیتی و فکری ورکشاپ(داعیہ جوال):منھج نبوی کے مطابق بستی بستی جا کر امت مسلمہ کو بیدار کیا جاتا ہے اور اس میں سوال و جواب کی کھلی نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے ہمارے ادارے کے اہل علم بے لوث علم کی شمع روشن کرنے کے لئے مختلف ملک بھر میں جارہے ہیں اس ماہ تقریبا بیس سے زیاد ہ پروگرام ہو چکے ہیں ۔ 
۷:شعبہ تحقیق وتصنیف: بعض کتب کی تالیف وتخریج وتحقیق مکمل ہو چکی ہے ،اور مسند حمیدی اورصحیح بخاری کی شرح پر کام جاری ہے ۔ ۸: شعبہ آن لائن کلاسز:اس شعبہ کے تحت پوری دنیا کے مختلف ممالک میں علوم قرآ ن و حدیث کی کلاسز جاری ہیں 
۹: شعبہ دفاع اسلام فورم:اس کے تحت مستشرقین ،منکرین حدیث اور عیسائیت وغیرہ کے اعتراضات کے جوابات دئیے جا رہے ہیں۔۱۰: شعبہ آن لائن فتاوی:چوبیس گھنٹے جامعہ کے شیوخ موبائل ،سکائپ ،پالٹاک وغیرہ پر ہزاروں افراد کے مسائل قرآن و حدیث کی رو شنی میں حل کرتے ہیں۔
۱۱: شعبہ خلافت اسلامیہ کا قیام ۔اس پر بھی کام جاری ہے اور امت مسلمہ میں خلافت کے نظام کو متعارف کروایا جارہاہے ۔عنقریب اس پر لٹریچرشایع کیا جائے گا اور ملک بھر میں پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا ان شاء اللہ ۔
التماس:ایک جامعہ جو حقیقت میں ایک تحریک ہے بڑے بڑے عزائم اپنے اندر لئے ہوئے ہے۔ فی الحال بیس افرادکا کھانا اور ان کا علاج و معالجہ و رہائش اور چار اساتذہ کرام کے لوازمات ادارے کے ذمہ ہیں ۔ان تمام عزائم کو مسلسل قائم رکھنے کے لئے اللہ تعالی کی توفیق پھر آپ جیسے مخیر حضرات کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے لہذا صدقات و عطیات و عشر اور قربانی کی کھالوں میں ادارے کو ضرور یاد رکھیں۔ادارہ فی الحال اپنی ذاتی بلڈنگ نہیں رکھتا ادارے کو اپنی ذاتی بلڈنگ کی فوری ضرورت ہے احباب اس پر بھی توجہ دیں ۔
اکاؤنٹ نمبر: h.b.l kasur 10667900380103
الداعی الی الخیر:انتظامیہ جامعہ ھذا ۔0302.0323:4056187.....0300.0334:4303530
بمقام مسجد سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ عبدالرشید گارڈنز ۔چوک اسٹیل باغ قصور

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔