آپ کی معلومات

Wednesday 18 March 2015

خزانۃ الکتب

0 comments

محمد اسلام دینی موضوعات پر کام کرنے والے مقالہ نویسوں کو میرے خیال کے مطابق المکتبۃ الشاملۃ سے شروع کرنا چاہیئے۔ اڑاتالیس جی بی، چوہتر جی بی اور ایک سو پچاس جی بی حجم کا مکتبہ شاملہ آج کل طلبہ کے درمیان مروّج ہے۔ اس میں کتب کی اکثریت پی ڈی ایف فارمیٹ میں بھی ہے۔ تفسیر، علوم القرآن، اصول تفسیر، حدیث، اصول حدیث، شروح حدیث، اسماء الرجال، جرح وتعدیل، فقہ ، اصول فقہ، فقہ مذاہب اربعہ، اخلاقیات، بلاغت، معاجم، صرف و نحو ، منطق و فلسفہ، تاریخ ، ادب عربی، وغیرہ علوم سے متعلق اس میں شامل بہت سی کتب اساسی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ بات اہل علم و اصحاب تحقیق سے مخفی نہیں کہ مکتبہ شاملہ میں شامل ساری کتب عربی زبان میں ہیں۔ آپ چاہیں تو اس کے ہیکل میں مزید ایسی کتب کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں جو آپ کے خیال میں اس میں شامل ہونی چاہیئں۔ اگر ایک مقالہ نویس تصوف سے متعلق کسی موضوع پر کام کرنا چاہتا ہو تو اردو زبان میں موضوع سے متعلق سینکڑوں کتب اس ویب سائٹ پر دیکھ سکتا ہے: www.maktabah.org/aa/urdu-books۔ اسی طرح (www.marfat.com) ایک ایسی ویب سائٹ ہے جس پر تفسیر، علوم القرآن، حدیث، سیرت، تصوف،فقہ وغیرہ علوم وفنون سے متعلق ہزاروں کتب اردو زبان میں مفت ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں۔ اسی طرح کی ایک ویب سائٹ (www.nafseislam.com) ہے جہاں سے ایک مقالہ نگار ہزاروں کتب مفت میں ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔مطالعۂ عیسائیت کے لیے اردو کتب کی بہت اچھی ویب سائیٹ (http://only1or3.com) ہے جس پر پاک وہند وغیرہ کے علماء کی کتب اصل شکل میں دستیاب ہیں۔ ان ویب سائٹوں سے ایک مقالہ نویس اپنے موضوع سے متعلق کتب کا مطالعہ کر سکتا ہے اور پھر سابقہ کام کا جائزہ لے کر اپنے موضوعِ تحقیق کو آخری شکل دے سکتا ہے۔ علوم اسلامیہ و عربیہ کے متداول نصابِ تعلیم سے طلبہ کو عربی ادب بالخصوص عربی شاعری سے آگاہی ہوتی ہے۔ وہ سبعۃ معلقات، دیوان حماسۃ اور دیوان متنبی وغیرہ پڑھتے اور اپنے ذوق کے اشعار یاد بھی کرتے ہیں۔ اگر کوئی مقالہ نویس اس علم یا فن میں تحقیقی موضوع منتخب کرنا چاہے اور جدید عرب شعراء کےکلام کو جاننا چاہے تو اسے معلوم ہونا چاہیئے کہ دلچسپی اور ذوق رکھنے والوں نے ’’موسوعۃ الشعر العربی و الادب‘‘ تیار کیا ہے جس کے اصدار خامس میں ڈھائی لاکھ سے زائد اشعار شامل ہیں۔ بہت سے اشعار کی آڈیو آواز بھی اس موسوعۃ میں شامل ہے۔ اسے گوگل سرچ انجن کے ذریعے تلاش کرکے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اسے درج ذیل دو ویب سائٹوں (http://majles.alukah.net/t103055) اور (http://www.damasgate.com/vb/t315350) کی مدد سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔ اگر کوئی مقالہ نویس عربی زبان میں اپنے موضوع سے متعلق کتب تلاش کرنا چاہے تو وہ درج ذیل ویب سائٹوں سے استفادہ کر سکتا ہے: شبکۃ ابن مریم الإسلامیۃ www.ebnmaryam.com/web/ شبکۃ مشکاۃ الاسلامیۃ www.almeshkat.net/books/index.php مكتبة المصطفى www.al-mostafa.com/ مکتبۃ الإسکندریۃ http://www.bib-alex.com/ المکتبۃ الاسلامیۃ الالکترونیۃ الشاملۃ www.muslim-library.com/ مکتبۃ الألوکۃ www.alukah.net/library/ المکتبۃ الشاملۃ http://shamela.ws/ مکتبۃ المھتدین الاسلامیۃ لمقارنۃ الادیان http://al-maktabeh.com/ المکتبۃ الوقفیۃ http://waqfeya.com/ مکتبۃ جمیع الکتب http://allbooks1.com/ مکتبۃ خالدۃ www.khaldia-library.com/ مکتبۃ صید الفوائد http://saaid.net/book/index.php

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔