آپ کی معلومات

Thursday 25 April 2013

میں ڈاکٹر ذاکر نائیک بات کر رہا ہوں !

1 comments

میں ڈاکتر ذاکر نائیک بات کر رہا ہوں !
راقم22 اپریل 2013 کو  شام کے کھانے میں مصروف تھا فون آیا رسیو کیا تو مدینہ منورہ کے عظیم محدث شیخ ضیاء الرحمن اعظمی حفظہ اللہ نے سلام کہا اور فورا شیخ محترم کی آواز کو پہچان گیا اور بڑی خوشی میں ان سے ان کی صحت و عافیت دریافت کی ،انھوں نے فرمایا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں ۔۔۔۔
شیخ محترم نے مجھ سے الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل کے متعلق دریافت کیا کہ کب تک شایع ہو رہی ہے تو میں نے جواب دیا کہ ایک خبر کے مطابق وہ پریس میں جا چکی ہے لیکن کنفرم نہیں ۔۔۔۔۔۔
اتنے میں  شیخ محترم سے موبائل کسی اور شخصیت نے لیا اور مجھے سلام کہا اور یہ کہا کہ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک بات کررہا ہوں !یہ نام سنتے ہآی مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی اور میں بہت زیادہ دعائیں دینے لگا اور اپنی محبت کا اظہار کیا اور میں نے بتایا کہ دو سال قبل میری آپ سے مکہ مکرمہ ملاقات بھی ہوئی تھی اس وقت بھی میں نےآپ کو کافی دعائیں دی تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم ڈاکٹر ذاکر نائیک حفظہ اللہ نے 
مجھ سے پوچھا کہ آپ کا کیا حال ہے ؟
آپ ابن بشیر الحسینوی بات کر رہے ہیں ؟
میں نے آگے سے خیرو عافیت کے ساتھ جواب دیا کہ اللہ تعالی کا کرم ہے سب خیر ہے۔
پھر محترم ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب نے مجھ سے مختلف سوال کئے میں ان کے جوابات دیتا رہا کچھ کا تعلق میرے ذاتی معاملات سے ہے ،اللہ تعالی محترم کی زندگی ،علم اور دعوت و تبلیغ میں برکت فرمائے اور ان کی حفاظت فرمائے آمین انھوں نے ذاتی سوال میں ثابت کر دیا کہ انھیں متبع قرآن و حدیث اہل علم سے کس قدر محبت ہے فجزاہ اللہ خیرا ۔میری ذات کے متعلق جو سوال کئے یاجو باتیں ہوئیں وہ  لکھنے کی ضرورت نہیں لیکن کچھ سوالات کا تعلق عام ہےاور وہ درج ذیل ہیں 
سوال :الجامع الکامل کا کام کہاں تک مکمل ہوا ہے ؟
جواب:ابھی مجھے کنفرم نہیں ۔میں ابھی کنفرم کرکے آپ کو فون کرتا ہوں ان شاء اللہ
سوال:الجامع الکامل شایع ہونے سے پہلے ایک دفعہ شیخ اعظمی صاحب کو دی جائے تاکہ وہ ساری کو دیکھ سکیں ؟
جواب: جی میں یہ بات بھی دارالسلام لاہور تک پہچا دیتا ہوں ان شاء اللہ 
سوال:عبدالمالک مجاہد صاحب پاکستان آئے ہوئے ہیں ان سے میری بات نہیں ہورہی ورنہ میں خود انھیں یہ کہہ دوں ؟
جواب :آپ کا مشورہ اچھا ہے اس پر عمل ہونا چاہئے ۔

سوال:اگر کچھ جلدیں شایع ہو چکی ہیں تو وہ شیخ اعظمی صاحب کو بھیج دی جائیں تاکہ وہ دیکھ سکیں ۔
ان سوالوں کے علاوہ مزید کچھ باتیں ہوئیں والحمدللہ علی ذلک۔
سوال:کب تک اس کتاب کے متعلق آپ ہمیں کنفرم بتا سکتے ہیں ؟
جواب : جی میں صرف دس منٹ تک آپ کو بتاتا ہوں ۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب نے فرمایا جی میں آپ کا انتظار کررہاہوں السلام علیکم 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کے چند منٹوں بعد دوبارہ کال آئی اور بہت بڑے محدث شیخ اعظمی حفظہ اللہ سلام کے بعد فرمانے لگے جی ابن بشیر بھائی بات ہوئی کتاب کے متعلق ؟
راقم نے جواب دیا کہ شیخ صاحب ابھی میں بیلینس ڈلوانے جارہا ہوں بس پانچ منٹ تک آپ کو اطلاع دیتا ہوں ان شاء اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور بھی باتیں ہوئیں 
الجامع الکامل پر مکمل کام لاہور سے ہوا ہے اب وہ دارالسلام الریاض میں پہنچ چکی ہے کچھ مزید کام وہاں ہوں گے تب یہ کتاب شایع ہوگی ان شاء اللہ 

1 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔