آپ کی معلومات

Friday, 13 February 2015

ابن بشیر الحسینوی سوانحی خاکہ

0 comments
ابن بشیر الحسینوی 
مختصر سوانحی خاکہ:
نام : ابو محمد ناصر الدین ابراہیم بن بشیر احمد بن محمد یعقوب بن عمر الحسینوی
تاریخ پیدائش: ۱۸ اپریل ۱۹۸۳ء
جائے پیدائش : حسین خانوالا ہٹھاڑ قصور 
فون نمبر ز: 0302.0323.0316:4056187
0492723032
سکائپ:ibrahim.alhusainwy
فیس بک:ibnebashir alhusainwi 
ای میل : ialhusainwy@gmail.com
ویب سائٹس اینڈ بلوگز:
albisharah.blogspot.com
alhusainwy.blogspot.com
altahqeeqat.blogspot.com
پتہ:حسین خانوالا ہٹھاڑ تحصیل و ضلع قصور پاکستان
صدر:المؤسسۃ الاثریہ الخیریۃ پاکستان
چیئر مین :جامعہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سٹی قصور 
متخرج جامعہ لاہور الاسلامیہ لاہور ،جامعہ محمدیہ گوجرانوالا و متخصص مرکز التربیۃ الاسلامیہ فیصل آباد
نائب شیخ الحدیث جامعہ امام بخاری گندہیاں اوتاڑ قصورسابقا نائب شیخ الحدیث دارالحدیث الجامعۃ الکمالیۃ راجووال اوکاڑہ سابقا
رکن مجلس شوری محدث فورم تدریسی تجربہ :دس سال
مشہور اساتذہ:
شیخ الحدیث حافط ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ شیخ الحدیث حافظ عبدالمنان نورپوری رحمہ اللہ 
شیخ الحدیث عبداللہ امجد چھتوی حفظہ اللہ محدث العصر شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ 
شیخ الحدیث شفیق مدنی حفظہ اللہ شیخ الحدیث محمد رمضان سلفی حفظہ اللہ 
شیخ الاسلام حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ اصولی دوراں حافظ محمد شریف حفظہ اللہ 
محقق العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ الشیخ المعمر محمد حیات لاشاری سندھی رحمہ اللہ 
دعوتی خدمات:
مستقل خطبہ جمعۃ المبارک جامعہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سٹی قصور 
بعض جگہوں پر فکری و تربیتی دروس بھی ہوتے رہتے ہیں ۔
تصنیفات و تحقیقات​


عربی کتب:
۱: تنبیہ المحققین علی تدلیس المدلسین المعروف بموسوعۃ المدلسین
۲: الفتح الجلیل فی ضوابط الجرح والتعدیل
۳: النصیحۃ لمن اراد قبول النصیحۃ فی التعلیق علی انوارالصحیفۃ 
۴: الاعلان فی معرفۃ من قیل فیہ لم یسمع عن فلان 
۵: التّبیین فی شرح اصل السنّۃ واعتقاد الدین 
۶: معجم الضعفاء والمجھولین (تحت الترتیب)
۷: موسوعۃ الأحادیث الشاذۃ
۸: الرد علی الھدایۃ للمرغینانی 
۹: علوم الحدیث عندالشیخ الالبانی
۱۰: تعلیقات علی تیسر مصطلح الحدیث للدکتور محمود طحان 
۱۱: موسوعۃ القواعد الفقہیۃ 
۱۲: زاہد الکوثری فی میزان الامام الالبانی رحمہ اللہ
۱۳: فقہ المحدثین عن احادیث صحیح البخاری۔ 
۱۴: حاشیۃ مشکوۃ المصابیح لطلبۃ الجامعات ،تحت الترتیب ۔
۱۵: تعلیقات الشیخ الاثری حفظہ اللہ علی سلسلتی الامام الالبانی رحمہ اللہ
۱۶: التقریر علی التقریب 
۱۷:الرجال عند علماء الاحناف جرحا وتعدیلا 
۱۸:سکوت المحدثین عن درجۃ الحدیث 
۱۹:الرد القوی علی العرف الشذی
۲۰:الاحادیث الضعیفۃ عندالامام البخاری 
۲۱:البرھان فی تناقضات ابن حبان 
۲۲:تلخیص الکواکب النیرات
۲۲:موسوعۃ احادیث الصیام 
اردو کتب:
۲۳: شرح صحیح مسلم فی ۷ ،اجزاء تحت الطبع فی باکستان
۲۴: شرح مقدمہ صحیح مسلم ۔تحت الطبع۔
۲۵: شرح الجامع الترمذی فی ۵،اجزاء۔غیر مطبوع۔
۲۶: شرح مسند الحمیدی ۔تحت الطبع 
۲۷: حاشیہ السنن الکبری للبیہقی تحت الترتیب 
۲۸: ائمہ قراء ت جر ح و تعدیل کی میزان میں (رشد قراء ت نمبر میں مطبوع ہے )
۲۹: اصول تخریج و تحقیق۔طبع علی انترنیت۔
۳۰: حسن لغیرہ حدیث کی حجیت پر وارد اشکالات کا علمی جائزہ ۔مطبوع علی انترنیت ۔ 
۳۱: سلسلۃ الاحکام الصحیحۃ طبع الجزء الاول 
۳۲: سلسلۃ الاحکام الضعیفۃ ۔ما طبع 
۳۳: فرق باطلہ کے تعاقب میں ۔طبع البعض فی الرسائل وانترنیت۔
۳۴: بالوں کا معاملہ ۔مطبوع 
۳۵: جانوروں کے احکام۔ تحت الطبع 
۳۶: التقریب لعلوم الشیخ المحدث ارشاد الحق الاثری حفظہ اللہ۔ ما طبع ۔ 
۳۷: نصیحتیں میرے اسلاف کی۔تحت البطع ۔
۳۸ سفر نامہ ابن بشیر الحسینوی ۔طبع علی انترنیت۔
۳۹: گھر کا دینی نصاب 
۴۰: جاہلوں کی دنیا 
۴۱: مساجد کے احکام۔ مطبوع
۴۲: الرد علی القدوری۔ غیر مطبوع
۴۳: الرد علی الھدایۃ للمرغینانی۔غیر مطبوع ۔
۴۴: شرح صحیح بخاری پرم کام جاری ہے 
۴۵: طہارت کے احکام 
۴۶: جوتے اور پاؤں کے احکام 
۴۷: درس ترمذی از تقی عثمانی کا تعاقب 
۴۸: آثار السنن کا تعاقب 
۴۹: میں محدث کیسے بنوں؟
۵۰: عورت کے گھر سے نکلنے کے احکام

مراجعت و تخریج و تحقیق:
۵۱: تحقیق وتخریج مسند الإمام احمد بمشارکۃ بعض الاخوۃ وہو مطبوع من دارالسلام الریاض 
۵۲: تحقیق بلوغ المرام تحت الطبع فی باکستان۔
۵۳: تحقیق وتخریج الإصلاح (الجزء الثانی)لمحمد الجوندلوی رحمہ اللہ۔مطبوع 
۵۴: تحقیق وتخریج کتاب الاذان لعبدالقادر الحصاری رحمہ اللہ ۔تحت الطبع۔
۵۵: تحقیق و تخریج الصحیحین لعبدہ الفلاح رحمہ اللہ۔غیر مطبوع۔
۵۶: تحقیق و تخریج ادعیۃ الرسول لعطاء اللہ حنیف البھوجیانی رحمہ اللہ ۔ماطبع۔
۵۷: راجع ’’تحقیق المعجم المختص للحافظ الذھبی ‘‘رسالۃ دکتورۃ للشیخ الدکتورمحمد عبدالرحمن یوسف حفظہ اللہ۔تحت الطبع ۔
۵۸ وراجع وقابل علی النسخ المطبوعۃ من الکتب الحدیثیۃ وصحّح،الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل للمحدث ضیاء الرحمن الاعظمی المدنی فی۲۰ مجلدا ۔بمشارکۃ بعض الاخوۃ وہو تحت الطبع فی دارالسلام الریاض۔ 
۵۹: و راجع ترجمۃ صحیح ابن حبان۔تحت الطبع ۔
۶۰: المعلقات فی صحیح البخاری ۔دراسۃ علمیۃ ومنھجیۃ مع التحقیق و التخریج 
۶۱تا۷۵ : تخریج و تحقیق و تصحیح کتب محمد سعید محدث بنارسی 
۷۶: الآن ھو یعمل علی کتب بعض تلامیذ السید المحدث نزیر حسین دہلوی رحمہ اللہ ۔
۷۷: تخریج و تحقیق تحفۃ الجمعۃ لشیخ محمد یوسف راجووالوی رحمہ اللہ 
۷۸: تخریج وتحقیق اہل حدیث کے امتیازی مسائل
۷۹: تخریج و تحقیق زیارت قبور از اسماعیل سلفی رحمہ اللہ 
۸۰: تخریج و تحقیق شرکیہ دم جھاڑ پر فیصلہ کن بحث از محدث روپڑی
وغیرہ نوٹ:بعض مخطوطات دیکھنے کا موقع نہیں ملا ورنہ ان میں بھی کئی ایک میری ذاتی کتب کے مخطوط مل جائیں گے ۔
دعا:اللہ تعالی مجھ سے اپنے دین حنیف کا کام لے لے اور میرے لئے آسانیاں پیدا فرمائے آمین 
پاکستان کے درج ذیل رسائل وجرائد میں علمی و تحقیقی مضامین شایع ہوتے ہیں

ٍ الاعتصام بلاہور باکستان ضیاء حدیث بلاہور باکستان الحدیث حضرو اتک باکستان
تنظیم اہل حدیث لاہور جرار لاہور اسوہ کراتشی المکرم جوجرانوالا باکستان
دفاع اسلام کراچی 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Saturday, 7 February 2015

پانی کے احکام

1 comments

Wednesday, 4 February 2015

موسوعات حدیثیۃ

1 comments

شعبہ جالیات پاکتان کا تعارف

0 comments

 

الرئیس العام :ابن بشیر الحسینوی
مدیر شعبہ جالیات
: فضیلۃ الشیخ محمد آصف سلفی حفظہ اللہ

ََََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کے تحت مختلف شاخیں ہیں 
عوامی سیکشن:
اس کے تحت مختلف جگہوں میں (تفہیم اسلام ،سوال وجواب سیکشن )کے نام سے پروگرام جاری ہیں جس مختصر درس ہوتا ہے پھر سوال وجواب کی تفصیلی نشست ہوتی ہے ہر کسی کو لکھ کر یا کھڑا ہو کر سوال کرنے کی عام اجازت ہوتی ہے اوریہ نشست کئی گھنٹوں پر مشتمل ہوتی ہے اس پروگرام کے تمام اخراجات مؤسسۃ برداشت کرتا ہے ۔اب تک کئی علاقوں میں مسلسل پروگرام ہو چکے ہیں 
مثلا کوٹ رادھاکشن ،کنگن پور ،شام کوٹ نوواں ،شام کوٹ پرانا ،جمشیر ،لالو کے ،پتو کی ،چھبر ،بھلو،حسین خانوالا ، ،لاہور ،سٹی قصور،گہلن ہٹھاڑ،چونیاں ،نیئکے ،منڈی احمد آباد،بھوئے آصل ،کانویں ملیاں ،جھجھ خورد ،جھجھ کلاں ،گوکلوال ،کھڈیاں خاص وغیرہ ۔یہ پروگرام عموما جمعرات یا اتوار کو ہوتے ہیں ۔
ٹریننگ سیکشن: 
جامعہ امام احمد بن حنبل قصور میں ہر بدھ بعد نماز عشاء حفاظ ،طلبہ ،ائمہ مساجد اور مبلغین کو ٹریننگ دی جاتی ہے جس کے درج ذیل مقاصد ہیں 
۱:فن تقریر میں ماہر بنانا ۲:مکتبہ شاملہ سے سرچ و تحقیق کرنے کا طریقہ ۳:عوام کے سوالات کے جوابات دینے کی پریکٹس 
۴:انٹرنیٹ میں مہارت ۵:جدید فقہی مسائل کا حل ۶:فن تصنیف و تحقیق میں مہارت 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲:شعبہ داعیہ جوال(چلتے پھرتے مبلغین) 
اور بعض ساتھی مؤسسہ کے اس شعبہ کے ساتھ مصروف عمل ہیں ۔ 
اس کے تحت جامعہ کی طرف سے مستقل ٹیم مسلسل تبلیغ کررہی ہے جو دن رات قرآن وحدیث کی تبلیغ اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے اہم فریضہ میں مصروف ہے ،اس شعبہ میں ہمارے مبلغین کی ٹیم درج ذیل ہے 
شیخ بابر آغاحفظہ اللہ(شام کوٹ پرانا) ،قاری شعبان حفظہ اللہ ،قاری عبدالغفار احسن (کھڈیاں خاص)محمد امین ڈوگر (نواں قلعہ)
بابا ئے تبلیغ محمد اسحاق حفظہ اللہ(الہ آباد) ،سید خالد شاہ حفظہ اللہ(الہ آباد) ،عبیداللہ محسن حفظہ اللہ ،عبدالخالق عرف ابن تاجر حفظہ اللہ (الہ آباد)،چوہدری سرفراز گجر (لاہور)،کلیم اللہ بہالپوری حفظہ اللہ (بہاولپور) ،قاری اعظم حفظہ اللہ ،قاری عبدالمعید ،قاری ساجد الرحمن (کنگن پور)محمد بلال سلفی حفظہ اللہ،شیخ ابوبکر ھاشمی حفظہ اللہ (گہلن ہٹھاڑ)محمد عمران (گوکلوال ،اوکاڑہ)شیخ عبدالحفیظ محسن حفظہ اللہ (جھجھ کلاں) 
فخر عباس حفظہ اللہ ،محمد فیصل حفظہ اللہ ،حافظ عبدالعظیم حفظہ اللہ حافظ محمد بلال مدنی حفظہ اللہ ،قاری اسلم مدنی حفظہ اللہ ،میاں محمد انس حفظہ اللہ،مقصود توحیدی کنگن پوری حفظہ اللہ،فیصل شریف حفظہ اللہ ،شیر خان لالو کے،محمد رضوان حفظہ اللہ ،حافظ عبدالسلام حفظہ اللہ، محمد بلال مدنی حفظہ اللہ، محمد شفیق انجنیئر حفظہ اللہ،عدنان انجنیئر(فاسٹ یونیورسٹی لاہور) ،ریاض انجنیئر حفظہ اللہ ،زین انجنیئر(نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد)،مولانا عثمان باری حفظہ اللہ (فیصل آباد )،حافظ سمیع اللہ (اسلام آباد ) صہیب عبداللہ کراچی ،شیخ صہیب حفظہ اللہ ،حافظ کاشف (فیصل آباد)مولانا کامران ،وہاڑی ،استاذ الحفاظ قاری محمد حنیف نییں کی ،قاری سہیل عدنان حفظہ اللہ،حکیم بابا شوکت حفظہ اللہ (کوٹ رادھا کشن)قاری توقیر ،قاری عبدالمنان ،قاری عبدالمجیب ،قاری صدیق بلوچ (سٹی قصور)شیخ عثمان (چیچہ وطنی)شیخ عمر فاروق ہاشمی 
اور ہماری ٹیم میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے عنقریب یہ بہت بڑی ٹیم ہو گی اور پوری دنیا میں کام کرے گی ۔ان شاء اللہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جالیات tv pk 
انٹرنیٹ پرjaliat pk tv کا قیام کر دیا گیا ہے جہاں شعبہ جالیات کے تبلیغی و اصلاحی پروگرام نشر کئے جائیں گے ا ور پوری دنیا ان سے فائدہ اٹھا ئے گیاان شائ اللہ۔اور درس نظامی کی بعض اہم کلاسز بھی نشر کی جائیں گی ان شاء اللہ ۔ 

شعبہ جالیات کے مدیر 

الرئیس العام :ابن بشیر الحسینوی
مدیر شعبہ جالیات 
۲: فضیلۃ الشیخ محمد آصف سلفی حفظہ اللہ

تدریسی تجربہ :تین سال 
مدرس دارالحدیث الجامعۃ الکمالیۃ راجووال سابقا مدیرالتعلیم جامعہ امام احمد بن حنبل سٹی قصور و مدیر شعبہ جالیات پاکستان فاضل جامعہ سلفیہ فیصل آباد
مشہور اساتذہ:
شیخ الحدیث عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ شیخ الاسلام حافظ مسعود عالم حفظہ اللہ نائب شیخ الحدیث محمد یونس بٹ حفظہ اللہ
پروفیسر یسین ظفر حفظہ اللہ مفتی عبدالحنان زاہد حفظہ اللہ 
تصنیفی خدمات:
خلفاء ثلاثہ کی اہل بیت کے ساتھ الفت اور رشتہ داریاں 
اب تاریخ اہل حدیث پر کام کرنے کا عزم مصمم رکھتے ہیں ۔
دعوتی خدمات:
جامعہ کے شعبہ جالیات کے مدیر ہیں اس کے تحت ملک بھر میں مستقل تفہیم اسلام کورسز اور سوال وجواب سیکشن کروا رہے ہیں اب تک تیس سے زیادہ جگہوں پر ہفتہ وار ،پندرہ روزہ اور ماہانہ کلاسز جاری ہیں اس میں روایتی انداز سے ہٹ کر کام کررہے ہیں اور کئی کئی گھنٹوں پر مشتمل سوال و جواب سیکشن ہوتا ہے ۔جس علاقہ میں بھی پروگرام ہو وہاں کے عوام ہی نہیں بلکہ اہل علم بھی بہت زیادہ استفادہ کرتے ہیں اور عوام میں بیداری پیدا ہو رہی ہے ان پروگراموں کی وجہ سے لوگ دین اسلام کی حقانیت سے بہت زیادہ متاثر ہورہے ہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں لائبریریاں بنا رہے ہیں اور کئی ایک جگہوں پر توجہ دلانے کی وجہ سے حلقات علمیہ قائم ہو چکے ہیں ،اور تمام لوگوں کو پروگرام سے آخر میں جامعہ میں کچھ دن وقت نکال کرآنے کا وعدہ لیا جاتا ہے اور بعض لوگ جامعہ میں وقت بھی دے رہے ہیں انھیں پروگراموں کی وجہ لوگ اپنے بیٹے بھی دینی تعلیم کے لئے وقف کر رہے ہیں اور انھیں پروگراموں بعض باطل فرق بھی اپنے اشکالات لے کر حاضر ہوتے ہیں اور بحث و مناظر ہ کرتے ہیں اب تک الحمدللہ کئی لوگ باطل فرق اور باطل عقائد و نظریات کو چھوڑ کر قرآن و حدیث کی طرف آچکے ہیں ،نیز یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہمارا یہ پروگرام بلا تفریق تمام مکاتب فکر کی مساجد میں ہو رہے ہیں مثلا جماعۃ المسلمین ،بریلوی اور دیوبندی کی مساجد میں والحمدللہ۔خاص کر فریضۃ العلم (وہ علم جس کا ہر مسلمان پر سیکھنا فرض ہے )پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے ۔ 
انگریزی ماہ کا پہلاخطبہ جمعہ :جامعہ امام احمد بن حنبل سٹی قصور ۔انگریزی ماہ کا دوسرا خطبہ جمعہ:اعجاز الاسلام کوٹ رادھا کشن 
انگریزی ماہ کا تیسرا خطبہ جمعہ :لالو کے نزد الہ آباد۔انگریزی ماہ کا چوتھا جمعہ:مختلف جگہوں پر ہوتا ہے 

Sunday, 1 February 2015

Friday, 26 December 2014

حدیث رسول ﷺ کا دفاع کیوں ضروری ہے ؟

0 comments
حدیث رسول ﷺ کا دفاع کیوں ضروری ہے ؟
ابن بشیر الحسینوی
حدیث رسول ﷺ کا دفاع کیوں ضروری ہے ؟
ابن بشیر الحسینوی
رئیس
المؤسسۃ الاثریۃ الخیریۃ پاکستان و جامعہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اہل حدیث سٹی قصور
قیامت تک کے انسان کے لئے مکمل ترین نمونہ رسول اللہ ﷺ کی ذات ہے تمام شعبہ ہائے زندگی کی مکمل رہنمائی قرآن مجید اور اس کی تفسیر و توضیح حدیث رسول ﷺ میں ہے ۔بعض لوگ بنی نوع انسان کو صراط مستقیم سے ہٹانے کے لئے اور انھیں بے راہ روی کا شکار کرنے کے لئے حدیث مصطفی ﷺ سے متنفر کرتے رہتے ہیں اور حدیث رسول کی اہمیت سب پر واضح ہے ،اور یہ بجا ہے کہ حدیث کا دفاع اصل میں دین اسلام کا دفاع ہے کیونکہ اسلام کی مکمل تفصیل قرآن مجید اور حدیث رسول ﷺ میں ہے جہاں قرآن کریم وحی ہے وہاں حدیث رسول ﷺ کو بھی وحی کہا گیا ہے ۔جو حدیث پر حملہ کرتا ہے وہ گویا اسلام پر حملہ کرتا ہے ۔جو حدیث کا دشمن ہے وہ گویا اسلام کا دشمن ہے !!اور جو اسلام کا دشمن ہے وہ اللہ تعالی اور رسول اللہ ﷺ کا دشمن ہے ۔
حدیث رسول ﷺ پر کئے گئے اعتراضات کی اجمالی صورتیں:
احادیث پر اعتراضات کرنے والوں کی مختلف صورتیں ہیں جن پر ضروری تبصرہ پیش خدمت ہے ۔
اسلام سے دشمنی :
منکرین حدیث اور مستشرقین اسلام سے دشمنی کی وجہ سے احادیث پر اعتراضات کرتے ہیں ان کے پیش نظر حدیث کی اہمیت کو کم کرنا ہوتا ہے اس لئے وہ دن رات احادیث رسول ﷺ پر بے جا تنقید کرتے ہیں حقیقت میں ان پر اللہ تعالی کی طرف سے لعنت پڑ چکی ہوتی ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی شان مبارک میں گستاخی کرتے ہوئے اپنی زندگی گزار دیتے ہیں۔
تقلید :
تقلید کی وجہ سے کئی لوگ اپنے امام کے قول کو ثابت کرنے کے لئے احادیث کا انکار کر جاتے ہیں ۔احناف کی کتب ان کی مثالوں سے بھری ہوئی ہیں ۔تفصیل کے لئے دیکھیں شیخ الحدیث اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کی کتاب(نگارشات)
معنوی تحریف:
بعض لوگ ظاہر میں حدیث کا دفاع کرتے ہیں لیکن اپنے مسلک کے مسئلے کو ثابت کرنے کے لئے وہ معنوی تحریف سے کام لیتے ہیں ۔معنوی تحریف کا حکم وہی ہے جولفظی تحریف کا حکم ہے یعنی حرام اور کبیرہ گناہ ہے ۔بریلویوں کے شیخ الحدیث غلام رسول سعیدی بریلوی کی شرح صحیح مسلم اور شرح صحیح بخاری ،معنوی تحریف سے بھری پڑی ہیں ۔
لفظی تحریف :
بعض لوگ احادیث میں الفاظ کا اپنی طرف سے اضافہ کر کے یا کمی کرکے یہودو نصاری کی روش بد پر چلتے ہیں مولانا جابر دامانوی حفظہ اللہ کی کتاب تحریف النصوص میں بے شمار مثالیں دیکھی جا سکتی ہیں ۔
باطل تاویلیں:
بعض لوگ صحیح احادیث کی باطل تاویل کر جاتے ہیں جس سے حدیث کا صحیح مفہوم ہی بدل جاتا ہے اور وہ اس سے اپنی مرضی کا مفہوم نکالتے ہیں ۔کتب احناف میں اس کی مثالیں بکثرت ملتی ہیں ۔ہمارے فاضل دوست ارشد کمال حفظہ اللہ کی کتاب (عذاب قبر )اس ضمن میں اچھی کاوش ہے کہ منکرین عذاب قبر باطل تایلوں کا زبردست رد کیا ہے ۔
ثقہ راویوں کو ضعیف ثابت کرنا :
بعض لوگوں نے اپنے مذھب کو بچانے کی خاطر ایک نیا حیلہ نکالا ہو ا ہے کہ ثقہ راویوں کو ضعیف ثابت کرکے اپنے پیروکاروں کو خوش کرلیتے ہیں اس کی بے شمار مثالیں دیکھنے کے لئے استاد محترم محدث العصر ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی کتب (مولانا سرفراز صفدر اپنی کتب کے آئینے میں اور اعلاء السنن فی المیزان )قابل تعریف ہیں ۔شیخ محترم نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا ہے ۔اور راقم نے اس پر اپنی قیمتی کتاب (دفاع اسلام)میں بے شمار مثالیں جمع کر لی ہیں اور مزید اس پر کام باقی ہے ۔
ذوق کے خلاف :
بعض لوگوں نے حدیث مصطفی ﷺ کو اپنے ذوق پر پرکھا !!!کس قدر دین کے خیر خواہ تھے یہ لوگ کہ وہ برملا کہتے ہیں کہ یہ حدیث ہمارے ذوق کے خلاف ہے !!!اس باطل نظریے کی مثالیں تفہیم القرآن میں ملتی ہیں ان کا زبر دست ردعبداللہ محدث روپڑی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب(احادیث اور مودودیت )میں کیا ہے
مذھبی تعصب: اپنے مذھبی تعصب کی وجہ سے احادیث رسول ﷺ کو نشانہ تنقید بنایا گیااس پر بے مثال تبصرہ پڑھنے کے لئے کوثری حنفی کے مذھبی تعصب پر علامہ معلمی یمانی کی لاجواب کتاب(التنکیل اور الکاشف )کا مطالعہ کافی ہے
جھوٹی روایات سے سہارا لینا:
صحیح احادیث کو چھوڑ کر جھوٹی،منکر اور ضعیف روایات سے سہارا لینا بھی حدیث دشمنی کی واضح مثال ہے ،ابوالمؤید خوارزمی نے (مسانید امام ابی حنیفہ )کے نام سے ایک کتاب جمع کی ہے اس کے متعلق ولی اللہ شاہ محدث دہلوی فرماتے ہیں:’’خوارزمی کی جمع کردہ مسانید امام ابی حنفیہ کا درجہ چوتھے طبقے کی ضعیف ،موضوع اور منکر احادیث پر مشتمل کتابوں کے قریب قریب ہے ،جن سے بدعتی حضرات اپنے مذہب کی تائید کے لئے دلیلیں اکٹھا کرتے ہیں ‘‘(حجۃ اللہ البالغۃ :ج ۱ ص ۱۳۵)کتب احناف جھوٹی اور غیر ثابت روایات سے بھری پڑی ہیں اور انھیں روایات سے اپنے مسائل کی بنیاد رکھتے ہیں ۔
وضعی علوم حدیث :
بعض لوگوں نے انکار حدیث کے لئے علوم حدیث پر تنقید کی مثلا امین احسن اصلاحی ، ان کا تفصیلی رد مولانا محمد عزیر مبارکپوری نے اپنی کتاب(انکار حدیث کا نیا روپ )میں لیا ہے اور بعض منکرین نے فضول اصول حدیث وضع کرلئے مثلا جاوید احمد غامدی ،ان کے باطل اصول حدیث کی خبر شیخ محمد حسین میمن اور ابوالحسن علوی حفظہما اللہ نے لی ہے ۔
اور احناف نے بھی ایسے اصول حدیث لکھے جن سے صحیح احادیث کا انکار لازم آتا ہے مثلا قواعدعلوم الحدیث از ظفر احمد عثمانی دیوبندی ،اس کتاب میں حنفی اصول حدیث جمع کئے گئے ہیں ان کی خوب خبر شیخ العرب والعجم محمد بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب(نقض قواعد علوم الحدیث )میں لی ہے ۔اور استاد محترم محدث العصر ارشادالحق اثری حفظہ اللہ نے اپنی کتب(توضیح الکلام ،اعلاء السنن فی المیزان وغیرہ )میں ان کے باطل اور وضعی اصول حدیث کا خوب رد کیا ہے ۔راقم نے(علوم حدیث اور احناف استاد محترم محدث العصر شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی نظر میں )مفصل کتاب لکھ رکھی ہے ۔جو کراچی میں زیر طبع ہے ۔
وضع حدیث: بعض لوگوں نے صحیح احادیث سے دشمنی کرنے کی خاطر ایک نئی راہ نکالی کہ ان احادیث صحیحہ کے خلاف اپنی طرف سے جھوٹی روایات بنا ڈالیں اور عوام کاالانعام کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کی ۔کتب احناف اور کتب دیوبندیہ اور کتب بریلویہ میں اس طرح کی کافی مثالیں ملتی ہیں اور فتنہ وضع حدیث بھی حدیث دشمنی میں آتا ہے کہ گمراہ لوگوں نے صحیح احادیث کے خلاف جھوٹی روایات بنانا شروع کر دیں اور دین اسلام کو نقصان پہنچایا ۔۔
منکرین حدیث کی ہم نوائی :
بعض لوگوں نے منکرین کا ساتھ دیتے ہوئے صحیح احادیث پر اس قدر حملے کئے ہیں کہ اگر مصنف کا نام معلوم نہ ہو تو پڑھنے ولا کہہ اٹھے گا کہ یہ کسی منکرین حدیث کی کتاب ہے ۔اوراس طرح کے حملے کرنے والے احناف سے تھے ان کے بے ہودہ حملوں کی تفصیل اور ان کے دفاع کی حقیقت کو جاننے کے لئے علامہ ابوالقاسم بنارسی رحمہ اللہ کی قیمتی سات کتابوں کامجموعہ(دفاع صحیح بخاری )کا مطالعہ کافی ہے ۔یوسف بن موسی المطلی الحنفی (ت:۸۰۳ھ)اکثر کہا کرتا تھا :’’من رای فی کتاب البخاری تزندق‘‘جس نے صحیح بخاری میں دیکھا وہ زندیق ہو گیا ۔(الضوء اللامع :ج ۱۰ص۳۳۵)
عقل پرستی:
بعض لوگوں محض عقل کی بنیاد پر انکار حدیث کیا اور ان لوگوں کی نے کتنی جرات کی وحی الہی پر اپنی ناقص عقل کے گھوڑے دوڑائے اور محدثین کی محنتوں اور علم حدیث کو ضایع کرنے کی بھر پور کوشش کی ۔۔۔اس پر علامہ عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ کی کتاب’’عقل پرستی اور انکار معجزات ‘‘قابل دید ہے ۔
شبیر احمد میٹھی صاحب عقل کے ذریعے انکار حدیث کرتے ہوئے لکھتا ہے :’’کیا یہ ممکن ہے ؟اگر کوئی کہے کہ یہ ممکن ہے تو محال و ناممکن ،بے معنی بات ہے ۔۔۔ظاہر ہے کہ یہ بات بالکل عقل میں آنے والی نہیں ہے ۔۔۔ہرگز سمجھ میں آنے والی بات نہیں ہے ‘‘(صحیح بخاری کا مطالعہ:ج۱ص۱۴۸۔۱۵۱)
نوٹ:مذکورہ تمام صورتوں پر بے شمار مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں جو ایک طویل ترین کتاب کی محتاج ہیں بس اس مختصر مضمون میں انھیں گزارشات پر اکتفا کرتا ہوں زندگی نے وفا کی اور اللہ تعالی کو منظور ہوا تو ’’دفاع اسلام ‘‘کے موضوع پر ایک طویل کتاب لکھوں گا ان شاء اللہ اور اس پر کافی کام مکمل ہے اور کافی باقی ہے ۔ان تما م صورتوں کو ذکر کرنے سے یہ مقصد تھا کہ قارئین کو معلوم ہو کہ دفاع حدیث کی کتنی ضرورت ہے اور کس طرح مختلف لوگ مختلف روپ دھار کر احادیث مصطفی ﷺ سے اپنی دشمنیاں رکھے ہوئے ہیں ۔۔جہاں اس میں منکرین حدیث ملوث ہیں وہاں دیگر رہنمائے امت بھی مقلدین کے روپ میں ملوث نظر آتے ہیں کوئی صریحا انکار کررہاہے تو کوئی خفیہ طریقے سے اپنے ترکش چلا رہا ہے ،کوئی تقلید کی وجہ سے انکاری ہے تو کوئی مذھبی تعصب کی بنا پر ،کوئی الفاظ میں تحریف کی وجہ سے مجرم ہے تو کوئی معنوی تحریف کی ضد میں آتا ہے ۔ان تمام کا نوٹس لینا اہم ذمہ داری ہے ۔۔۔یہود ونصاری ،مستشرقین تو اعتراضات کرتے لیکن افسوس ان بعض نام نہاد مسلمانوں پر ہے جنھوں نے اپنی کم فہمی اور کج روی کا اظہار عداوت حدیث کی صورت میں کیا اوربعض نے تقلید کو آڑ بناکر اسلام کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی ۔۔۔الحمدللہ دین اسلام محفوظ تھا محفوظ ہے اور قیامت تک محفوظ رہے گا جب بھی کسی نے اسلام پر اعتراضات کئے اسی وقت اللہ کے بندے قلم و قرطاس لے کر میدان میں اترتے ہیں اور دفاع اسلام کا حق ادا کرتے ہیں یہ ایک مستقل تاریخ ہے کہ کس صدی میں کس نے اعتراضات کئے اور اسی صدی میں کس نے ا س کا جواب لکھا ۔۔۔۔راقم نے اپنے( موسسۃالاثریۃ الخیریۃ) کے تحت ’’دفاع اسلام فورم‘‘قائم کر رکھا ہے اس کے تحت اسلام پر مستشرقین کے جوابات انگلش میں لکھے جا رہے ہیں اور حدیث سے مذاق کرنے والوں کے تعاقب میں اردو زبان میں بہت کچھ لکھا گیا ہے اور مزید سلسلہ جاری ہے ۔
فائدہ:
بعض اہل علم کا شمار محدثین کی صف میں ہوتا ہے اور خدمت حدیث پر ان کی زندگی وقف تھی لیکن اصول اور جرح وتعدیل میں انھیں بعض اجتھادی غلطیاں لگی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے انھوں نے کئی ایک صحیح احادیث کو ضعیف قرا دیااور اس کے برعکس ،ایسی غلطیوں کو اجتھادی غلطی سے تابیر کرنا چاہئے اس کی ضروری تفصیل کے لئے دیکھئے (مقالات اثریہ از شیخ خبیب احمد حفظہ اللہ)

Sunday, 30 November 2014

قرات سبعہ عشرہ كا علم آن لائن سىكھىں

0 comments
فضيلة الشىخ قارى عمير حفظہ اللہ
contact: Skype: Qariumair11@gmail.com
0302-5206047