آپ کی معلومات

Tuesday 21 May 2013

مولانا عبدالمنان عابد رحمہ اللہ داماد محدث العصر عبدالروف بن عبدالحنان بن حکیم اشرف سندھو وفات پا گئے

0 comments
موصوف انتہائی اعلی اخلاق کے مالک تھے عرصہ نو سال سے سندھو کلاں کی جامع مسجد الفرقان میں مدرس و خطیب تھے اور ان کی شادی محدث العصر عبدالروف بن عبدالحنان حفظہ اللہ کی بڑی صاحبزادی سے ہوئی تھی اصل ان کی رہائش گھلن ہٹھاڑ نزد ٹھینگ موڑ مین تھی لیکن مسجد میں ذمہ داری کے باعث وہ سندھو کلاں میں ہی مقیم تھے وہ چند دن پہیلے اچانک ایکسیڈنٹ مین وفات پا گئے انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
ان سے راقم کی بھی دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں انھوں نے مجھے اپنی مسجد میں تبلیغی پروگرام کے لئے بلایا وہ انتہائی اسلام سے محبت کرنے والے اور درد دل رکھنے والے انسان تھے،گاوں سندھو کلاں کا ہر فرد ان کی تعریف کررہا تھا 
گزشتہ رمضان میں وہ اعتکاف بیٹھے ہوئے تھے ان کی مسجد میں پروگرام تھا رات گئے تک مجھ سے مختلف مسائل پر گفتگو کرتے رہے رحمہ اللہ ۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کے تمام گناہوں کو معاف فرماکر جنت الفردوس میں داخلہ نصیب فرمائے آمین 
انھین ان کے آبائی گاوں گھلن ہٹھاڑ میں دفن کیا گیا ان کے جنازے میں بے شمار علمائ شریک تھے ۔

ان کی وفات کے دو دن بعد ان کے داماد محد
ث العصر عبدالروف بن عبدالحنان حفظہ اللہ بھی کویت سے اہل و عیال سمیت پاکستان تشریف لائے ۔

اللہ تعالی انھیں اور ان کے اہل خانہ  کو صبر جمیل عطافرمائے آمین 

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔