آپ کی معلومات

Wednesday 13 November 2013

اے میری قوم کے غیور طلبائ!

0 comments
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
اے میری قوم کے غیور طلبائ!
السلام علیکم 
ہم کہاں کھڑے ہیں ؟
ہمارے اسلاف کہاں تھے ؟
اور دشمن کہاں تک پہنچ چکا ہے ؟
اور اسلا م اور قرآن کی پکار کیا ہے ؟
صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین ،تابعین اور محدثین کے روحیں ہم سے کیا سوال کرتی ہیں ؟
کیا ان کی محنتیں اور ان کے مشن کو ضایع کرنا جرم عظیم نہیں ؟
کیا ان  کے مشن کو آگے پایا تکمیل تک پہنچانا وقت کی ضرور ت نہیں ؟
کیا انقلاب غفلت کی نیند سے ممکن ہے ؟
ہماری عقیدے ،فکر ،منھج اور تعلیم کی پختگی کہاں چلی گئے ؟
جامع المعقول و المنقول کب پیدا ہو ں گے ؟
مفسر ،محدث ،مفکر ،محقق،صحیح مبلغ اورغیور اہل علم کہا ں سے آئیں گے ؟
 ہم احساس کمتری کا شکا ر کیوں ؟
ہم اپنی تاریخ سے دور کیوں ؟
ہم نے اپنے سلفی ہیروز کو کیوں بھلایا ؟
ہمیں کتب سے محبت ،مطالعہ سے محبت ،تحقیق و جستجو سے اور اساتذہ سے محبت کیوں نہیں ؟
ہماری صفوں میں اتحاد کس نے چھینا ؟
درس نظامی کے ماہرین اساتذہ کہاں پیدا ہو رہے ؟
قرآن و حدیث میں مہارت تامہ  کہاں گئی ؟
ہماری لائبریریاں ویران کیوں ؟
ہم مشائخ سے دور کیوں ؟
ہماری علمی مجالس مفقود کیوں ؟
ہماری کامیابی کس میں ہے اور ہم کہاں تلاش کر رہے ہیں ؟
پندرھویں صدی کے وقت کا تقاضہ کیا ہے اور ہم کس صدی کے تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو تیار کررہے ہیں ؟
 ہم کفر کے مشن سے متاثر کیوں ؟
مدارس کو آباد کرنے والے کہاں سے آئیں گے ؟
ہم اپنے دشمن سے مقابلے کے لئے کیوں تیار نہیں ہو رہے ؟
ہم سے علمی اور ادبی ذوق کس نے چھینا ؟
مختلف کورسز کی تفصیل :
تصنیف و تحقیق
عقیدہ 
علوم قرآن 
علوم حدیث 
تخریج  و تحقیق
ترجمہ و لغت 
عربی گرائمر 
کتب حدیث اور کتب رجال کا منھج
نوٹ:ایک وقت میں تمام شرکاء صرف ایک ہی کورس کریں گے ۔اس کے بعد دوسرا شروع کیا جائے ۔ان شاء اللہ  
ہمارا مشن :
١:مختلف اعتقادی ،علمی و تحقیقی اور فکری و ادبی کورسز کا اجراء تمام سلفی مدارس  کے طلباء کے مابین شروع کرنا ۔
٢:طلباء میں فکر بیداری پیدا کرنا ۔
٣:احیاء فکر محدثین و سلف صالحین ۔
٤:علوم و فنون  میں مہارت تامہ کی طرف رہنمائی ۔
٥:جدید انداز سے عملی اورانقلابی کام کی طرف رغبت ۔
٦:امت مسلمہ کے اتحاد کی طرف والہانہ دعوت و فکر ۔
٧:جدید علمی پروجیکٹس سے واقفیت مثلا انٹر نیٹ میں تحقیقی و علمی ویب سائٹس اور مکتبہ شاملہ وغیرہ کا تعارف اور طریقہ کار ۔
٨:نشرو اشاعت کے فن سے واقفیت اور اس کے آسان طریقے ۔

کورس میں شامل ہونے کا طریق کار :
جو طلبا ء اور اہل علم ہمارے  مختلف کورسز میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں وہ اس تحریک  کے دفتر میں اپنے مکمل کاغذات جمع کروائیں اور جلد سے جلد اپنے اپنے ادارے میں رہ کر اس علمی اور تحقیقی کورسز سے فائدہ اٹھائیں ۔
۔ایڈریس:
ابن بشیر الحسینوی 
محمد آصف سلفی 
دارالحدیث الجامعة الکمالیة راجووال اوکاڑہ  
یا اس نمبر پرکال یا میسج کے ذریعے اپنے نام اور ایڈریس کا انداراج کروائیں 03024056187:،03004303536
اگر کوئی دوست بذریعہ ای میل کورس میں شمولیت کرنا چاہتا ہے وہ اپنا ای میل مذکورہ نمبر پر سینڈ کر دیں۔
الداعی الی الخیر :
تحریک اے میری قوم کے غیور طلبائ!



0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔