آپ کی معلومات

Sunday 25 May 2014

کالجز اور یونیورسٹیوں کے کوالیفاءیڈ اہل علم کے لیے عظیم دانشگاہ

0 comments
ادارے میں ایک شعبہ کالجز و یونیورسٹیوں کے کوالیفائیڈ اہل علم کے لئے بھی مختلف دینی کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کئی ایک اہل علم داخل ہو چکے ہیں گزشتہ کل ایک ایسے ہونہار پروفیسر و ڈاکٹر نے ہمارے ادارے میں داخلہ لیا ہے جنھوں نے پاکستان میں سب سے تھوڑی عمر میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ان کی اب عمر 23 سال ہے اور علامہ احسان الہی ظہیر شہید رحمہ اللہ نے ان کے دادا جی سے کہا تھا کہ اگر اللہ تعالی آپ کو پوتا دے تو اس کا نام میرے نام پر رکھنا ہے اور اس کہا کہ اس کو عالم دین بنانا لیکن اس بچے کو موقع میسر ناآیا نہ ہی کسی نے رہنمائی کی لیکن اب پی ایچ ڈی مکمل ہو چکی ہے دو تیس سال پہلے ۔اب وہ دینی تعلیم میں عبور حاصل کرنا چاہتے ہیں اور انھوں نے ہمارے ادارے کا انتخاب کیا ہے ۔
اس بھائی کا نام پروفیسر ڈاکٹر احسان الہی ظہیر ہے اور گورنمنٹ ڈگری کالج پتو کی اور ایک دوسرے کالج میں حاضر سروس ہیں ۔وہ ہمارے ادارے میں ہا ہفتہ دو سے تین دن مکمل گزارہ کریں گے ۔
علوم قرآن ،خطاب اور تاریخ کا فن شیخ آصف سلفی حفظہ اللہ پڑھا رہے ہیں ،علوم حدیث اور تحقیق و تصنیف راقم الحروف کےذمے ہے اور تقابل ادیان اور ٹیکنالوجی شیخ محمد عمر گل ثانی ذاکر نائیک پڑ ھا رہے ہیں ۔
ہم اپنے بھائی کو ادارے میں داخلہ لینے اور علوم وفنون میں عبور حاصل کرنے کی خاطر ہمارے ادارے میں آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔اور دعا گو ہیں اللہ تعالی انھیں کامیاب فرمائے اور دین کا بہت بڑا سکالر بنائے آمین۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔