آپ کی معلومات

Monday 18 March 2013

مرکزالتحقیقات الاثریۃ کے اغراض و مقاصد

0 comments
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مرکز التحقیقات الاثریۃ کے مقاصد:
۱:اللہ تعالی نے ہمارے دل میں یہ بات پختہ کی ہے کہ دین اسلام کی خدمت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں اس لئے پوری زندگی قرآن و حدیث کی ہدایات کو پوری امت مسلمہ میں ہر لحاظ سے عام کرنا ہے ان شاء اللہ اسی کی خاطر سہ ماہی اخبار خیر خواہی کو فری گھر گھر پہنچایا جاتا ہے،تاکہ گھر بیٹھی مائیں اور بہنیں بھی دینی تعلیمات سے اپنے دلوں کو منور کریں ۔
۲:لوگ قرآن و حدیث سے بہت دور نظر آتے ہیں اور مختلف گمراہیوں میں بھٹک رہے ہیں ان کا تزکیہ اور تصفیہ کرنا ہے ۔
۳: اللہ تعالی اور رسول اللہ ﷺ کا پیغام برحق عام ہو ۔
۴:دینی کتب اور لٹریچر شایع کرنا ۔اب تک ۱:شرعی احکام کا انسائیکلو پیڈیا ،۲:آو عمل کریں کتب شایع کی گئی ہیں اور کئی ایک کتب پر کام جاری ہے ۔
۵:انٹر نیٹ پر کام کرنا اور اس پر فرق باطلہ چھائے ہوئے ہیں ان کی حکمت و دلائل و براہین کے ساتھ تردید کرنا ۔اس کے تحت انٹر نیٹ پر بھی ہر طرح دین کو عام کیا جا رہا ہے بلکہ اللہ کی توفیق سے فیس بک ،سکائیپ،ویب سائٹس ،فورمز اور بلوگز اسی مقصد کے لئے بنائے گئے ہیں اور ان پر دن رات کام کیا جا رہا ہے ،اب تک سینکڑوں علمی و تحقیقی مضامین اصلاحی اور فرق باطلہ کے رد میں انٹر نیٹ پر شایع کیے گئے ہیں اور سینکڑوں افراد کی دینی رہنمائی بالواسطہ کی جا رہی ہے ۔
۶:فن حدیث میں افرد کو تیار کرنا اس کی خاطر سبیل النجات کے نام سے ایک فری آن لائن مدرسہ قائم کیا ہوا ہے والحمدللہ ۔جس میں پوری دنیا سے طلبا فن حدیث پر عبور حاصل کر رہے ہیں ۔اور پیش آمدہ مسائل کو حل کیا جاتا ہے ۔
۷:غرباء اور مستحق مدارس کے ساتھ تعاون ان کے اشتہارا ت شایع کرنے کی صورت میں تاکہ مخیر حضرات ان سے تعاون کریں اور دین کے مراکز قائم اور دائم رہیں ۔ہم جو بھی اشتہار شایع کرتے ہیں وہ سو فیصد سچ پر مبنی ہوتا ہے
۹:ہر اچھا کام جس سے دین اور مسلمانوں کی خیر خواہی ہو سکے اس کو عام کرنا ۔
۱۰:اللہ تعالی نے ہم کو دو عظیم انقلابی نعمتیں عطافرمائی ہیں زبان اور قلم ان کو دین کی سر بلندی کے لئے ہر وقت استعمال کرنا ۔والحمدللہ۔
یہ ساری کاوش محض اللہ تعالی کی توفیق و نصرت سے ہی ممکن ہے ورنہ ہمارے بس کی بات نہیں ابھی کئی ایک نئے منصوبوں پر عمل کرنا ہے جس کے لئے تمام حضرات ہمیں اپنی خصوصی دعاوں میں یاد رکھیں اور ہر طرح سے دین کو عام کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔
الداعی الی الخیر :انتظامیہ مرکز التحقیقات الاثریۃ حسین خانوالا ہٹھاڑ قصور 03065094013:،alhusainwy@gmail.com

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔