آپ کی معلومات

Sunday 17 March 2013

انوار الصحیفۃ فی الاحادیث الضعیفۃ میں تمام روایات کیا ضعیف ہیں از:شیخ رفیق طاہر حفظہ اللہ

0 comments

نہ تو انوار الصحیفہ میں موجود تمام تر احادیث ضعیف ہیں اور نہ ہی اس سے خارج کی گئی تمام تر احادیث صحیح ہیں ۔
یوں تو شیخ محترم حافظ محمد زبیر علی زئی حفظہ اللہ ورعاہ بھی اس مجموعہ میں تصحیح و تصویب وتنقیح کا کام وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں ۔ اور اسی طرح اگر علماء کرام انہیں انکی کسی غلطی پر مطلع کریں تو وہ حق کو پہچان کر فورا رجوع فرما لیتے ہیں ۔ راقم نے بھی شیخ محترم کو انوار الصحیفہ کے بارہ میں کچھ ملاحظات پیش کیے ہیں جن پر انہوں مراجعت فرمائی ہے ۔ 
اور یاد رہے کہ حدیث کی صحت وضعف کا کام ایک اجتہادی نوعیت کا ہے ۔ اور مجتہد کو غلطی بھی لگ سکتی ہے ۔ لہذا اگر انہوں نے منہج کے اپنانے میں غلطی کی ہے یا حکم لگانے میں سہو کا شکار ہوئے ہیں تو یہ کوئی معیوب بات نہیں ہے ۔ معیوب بات حق کے واضح ہو جانے کے بعد اسے نہ اپنانا ہے ۔

اور یہ معاملہ صرف شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کے ساتھ بھی تھا ۔ کہ سلسلہ صحیحہ اور صحیح سنن اربعہ میں داخل کردہ انکی تمام تر احادیث صحیح نہیں اور نہ ہی سلسلہ ضعیفہ اور ضعیف سنن اربعہ وغیرہ میں شامل کردہ تمام تر مرویات ضعیف ہیں ۔ 
اہل علم میں حدیث کی صحت وسقم میں اختلاف کا سبب اختلاف منہج بنتا ہے اور اختلاف منہج کا سبب تفاوت علم اور تفاوت قوت استنباط واستخراج ہوتا ہے ۔

بحوالہ
http://www.ahlulhdeeth.com/vb/archive/index.php/t-403.html?s=59d36f80c5101d45d0d8c6a5814f2ae3

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔